پشاور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر وکیل لطیف آفریدی پر ہائیکورٹ بار روم میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ حملے میں وہ شدید زخمی ہوئے بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
نیو نیوز کے مطابق سینئر وکیل لطیف آفریدی ہائیکورٹ بار روم میں بیٹھے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کردی ۔لطیف آفریدی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔