بہت ہوگیا ،اب برداشت نہیں کریں گے، میڈیا میں تنقید توہین عدالت ہے، اب فواد چودھری نےنشانہ بنایاتو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی: لاہور ہائیکورٹ 

01:40 PM, 16 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر عمران خان اور فواد چودھری کو گرفتار نہ کیا جائے۔ 

 نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے عمران خان اور فواد چودھری کے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ہیں۔ 

  

توہین الیکشن کمیشن کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان اور فواد چودھری نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے وارنٹ گرفتاری معطل کرانے کیلئے رجوع کیا تھا جس کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی۔ 

  

جسٹس صداقت نے ریمارکس دیے کہ میڈیا میں عدلیہ کو نشانہ بھی بناتے ہیں اور ریلیف کے لیے بھی آجاتے ہیں۔ میڈیا میں عدالت کو نشانہ بنانا توہین عدالت ہے ۔آئندہ فواد چودھری نے تنقید کی تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ فواد چودھری نے انٹرنیشنل چینل پر کرپشن کی ذمہ داری عدلیہ پر ڈالی ۔

جسٹس صداقت نے ریمارکس دیے کہ بہت ہوگیا انف از انف اب توہین عدالت برداشت نہیں کریں گے۔ ابھی تو عدلیہ ریلیف دے رہی ہے فواد چودھری کو جا کر بتادیں کہ کرپشن عدلیہ کی وجہ سے نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں