خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 1000 کلو مضر صحت گڑ برآمد 

12:08 PM, 16 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور :خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کی ہے اور سیکڑوں کلو مضر صحت گڑ برآمد کرلیا ۔ 

فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق  چارسدہ روڈ پشاور پر گڑ گانی پر چھاپہ ماراگیا۔ غیر معیاری گڑ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ۔ یونٹ میں گڑ کی تیاری میں چینی، نان فوڈ گریڈ کلر اور خراب گڑ استعمال کیا جارہا تھا ۔

  

کے ایف اے کے مطابق  یونٹ سے 1000 کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد ہوا جس پر فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ مضر صحت گڑ تیار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی ۔ 

مزیدخبریں