ملک کو سب سے زیادہ نقصان ججز کی طاقت اور ان کے فیصلوں نے پہنچایا: ملک احمد خان 

ملک کو سب سے زیادہ نقصان ججز کی طاقت اور ان کے فیصلوں نے پہنچایا: ملک احمد خان 
سورس: File

لاہور: وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان  کا کہنا ہے کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان ججزکی طاقت  اور ان کے فیصلوں کی وجہ سے  ہوا ہے۔ 

  

الحمرا ہال لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پہلے باجوہ صاحب سے میراشکوہ تھا اب عمران خان کا ہے۔ سیمینار کا موضوع  ہمارے سیاستدان پاکستان کا اصل مسئلہ ہیں ‘ تھا جس سے مختلف سیاستدانوں نے خطاب کیا ۔

وزیراعظم کے مشیر ملک احمد خان نے مزید کہا کہ ہمیں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ۔ ملٹری حکام اور ججز بھی ساتھ بیٹھیں، سیاست دان ووٹ لے کر پارلیمان میں بیٹھتے ہیں اس لیے ان کی ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے دیگر ذمہ داروں کو کوئی نہیں پوچھتا۔

مصنف کے بارے میں