امریکی کی آر بونی گیبریل دنیا کی سب سے خوبصورت حسینہ قرار 

09:40 AM, 16 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

نیو اورلینز : امریکا کی آر بونی گیبریل نے 2023 میں دنیا کی سب سے خوبصورت حسینہ ہونے کا (مس یونیورس) کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔امریکی شہر نیو اورلینز میں 71 ویں مس یونیورس مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے 84 خواتین نے شرکت کی .

امریکی میڈیا کے مطابق مس امریکا کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی 28 سالہ آر بونی گیبریل مس یونیورس بننے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔ اس سال پہلی بار شادی شدہ اور ماں بن جانے والی خواتین کو بھی مس یونیورس مقابلے میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

آر بونی گیبریل پہلی فلپائنی نژاد امریکی خاتون ہیں جو مس یونیورس بننے میں کامیاب ہوئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مس یونیورس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال رکھی گئی تھی اور آر بونی گیبریل پھر بھی اس ٹائٹل کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

وینزویلا کی ایمنڈا ڈیوڈمیل کے حصے میں دوسرا جبکہ ڈومینکن ری بپلک کی اینڈرینا مارٹینز کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔آر بونی گیبریل فیشن ڈیزائنر ہیں جو ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ہیں ۔ 

مزیدخبریں