ممبئی : بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے ہیں ۔ بالی ووڈ خان نے ٹام کروز اور جیکی چن سمیت دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 770 ملین ڈالرز ہے ۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ڈوین جانسن، ٹام کروز، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو جیسی بین الاقوامی مشہور شخصیات کے ساتھ شاہ رخ بھارت کے واحد اداکار ہیں جنہوں نے دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنائی۔
اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان ٹام کروز اور جیکی چن کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے ہیں۔ امریکی کامیڈین جیری سین فیلڈ اور ٹائلر پیری امیر ترین ہیں جن میں سے ہر ایک کی مجموعی مالیت 1000 ملین ڈالرز ہے۔ ان کے بعد ڈوین جانسن کا نمبر آتا ہے جن کی مجموعی مالیت 800 ملین ڈالرز ہے۔