چودھری پرویز الہٰی کا ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ 

چودھری پرویز الہٰی کا ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور: مسلم لیگ ق پرویز الٰہی دھڑے نے آئندہ انتخابات تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور چودھری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں مرکز اور پنجاب میں اہم پارٹی عہدے دئیے جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے مشاورتی اجلاس آج بلا لیا گیا ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ق لیگ چودھری پرویز الہٰی دھڑے کو کب پی ٹی آئی میں ضم کرنا ہے۔ 

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چودھری مونس الہٰی کو دعوت دی ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائیں اس کے فیصلہ جلد کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے چودھری مونس الہٰی کو پنجاب کا صدر اور چودھری پرویز الہٰی کو وفاق میں عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں