دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز میں آسٹریلیا کی 0-4 سے کامیابی کے بعد آئی سی سی نے ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں 2021 سے 16 جنوری 2022ءتک دو میچز جیتنے والی سری لنکن ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
Here's how the #WTC23 table stacks up after Australia clinched a 4-0 series victory in the #Ashes ???? pic.twitter.com/a0oaus1KoM
— ICC (@ICC) January 16, 2022
پوائنٹس ٹیبل پر ایشز سیریز میں 0-4 سے کامیابی حاصل کرنے والی آسٹریلین ٹیم دوسرے نمبر پر ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم تیسرے نمبر پر ہے جس نے تین ٹیسٹ میچز میں سے دو میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم چوتھے، بھارتی کرکٹ ٹیم پانچویں، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور انگلینڈ کی ٹیم نوویں نمبر پر ہے۔