اپوزیشن کو بتائیں گے الیکشن کیسے لڑتے ہیں،آئندہ 5 سال بھی ہمارے ہیں: فواد چودھری

02:55 PM, 16 Jan, 2022

لاہور: وفاقی اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔  وقت آجائے پھر انہیں بتائیں گے الیکشن کیسے لڑتے ہیں؟ حماد اظہر اور پرویز خٹک کےدرمیان بحث اتنی نہیں ہوئی،جتنی میڈیا نے اسے ہوا دی۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر نے کہا ہیلتھ کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ متوسط طبقے کو ہوگا۔  تمام پریس کلبز کو بھی ہیلتھ کارڈ دے رہےہیں 

وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم آپ کو دکھائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑتے ہیں۔ الیکشن آنے دیں میدان بھی ہوگا اور گھوڑا بھی۔پیپلز پارٹی اندرون سندھ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کی جماعتیں بن چکی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری لندن کی مہنگی پراپرٹی میں رہائش اختیار کرتے ہیں۔ جو لوگ ملک لوٹ کر باہر بھاگ گئے وہ معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں۔مہنگائی کی وجہ بننےوالوں کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک 23 ہزارارب روپے قرض لیا گیا۔جب تک پرائیویٹ سیکٹرآگے نہیں آئے گا کبھی بھی مسئلے حل نہیں ہوسکتے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئی ٹی این ای کا پراسیس مکمل کرلیا ہے۔ ایک نیا میڈیاٹربیونل کا سیٹ اپ بنارہے تھے۔ میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بل بھی لارہے تھے۔ جب قانون لےکرآئےتھے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اس کی مخالفت کی۔ اب ہم دوبارہ یہ قانون لےکرآرہے ہیں اور کوشش ہے یہ پاس ہو جائے۔ قانون میں شق ڈالی ہے اشتہارات بند ہوسکیں۔ پریس کلب جس صحافی کی گارنٹی دےگااسے 5لاکھ روپےڈیجیٹل صحافت کیلئے ملیں گے۔

مزیدخبریں