کرپٹ عمران خان کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسادیا: شہباز شریف

01:52 PM, 16 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے فی لیٹر مزید اضافہ سراسر ظلم، اور غریب عوام کا معاشی قتل ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا تھا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی جاتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نا اہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی عمران خان کی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔

مزیدخبریں