ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ:آسٹریلیا کا 271 رنز کا ہدف، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ:آسٹریلیا کا 271 رنز کا ہدف، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ہوبارٹ: آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دیدیا جس کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز انگلیڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

ہوبارٹ میں سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کو اپنی دوسری اننگز میں 155 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ آخری ایشز ٹیسٹ جیتنے کے لیے 271 رنز درکار ہیں۔

انگلینڈ کے لیے تیز گیند باز مارک ووڈ  کامیاب ترین  رہے، انہوں نے کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  37 رنز کے عوض 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی  جبکہ اسٹورٹ براڈ نے 18 رنز دیکر  3 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر ایلکس کیرے نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے۔


قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں 303 رنز بنائے گئے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم محض 188 رنز ہی بنا سکی  اور میزبان ٹیم کو  دوسری اننگز میں 115 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ تاہم آسٹریلیا کی کارکردگی بھی اپنی دوسری اننگز میں مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 155 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔اس طرح انگلینڈ کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف ملا ۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا پہلے ہی ایشز میں 3-0 کی برتری حاصل کر کر کے سیریز اپنے نام کر چکا ہے جبکہ چوتھا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں