میلبرن : دنیا کے نمبرون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کی ویزا بحالی کی درخواست کردی گئی ہے۔ آسٹریلوی وفاقی عدالت نے آسٹریلوی امیگریشن وزیر ٹینس سٹار کا ویزا کینسل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور انہیں اب آسٹریلیا بدر کردیا جائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد اب ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کل سے شروع ہونے والا سال کا پہلا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گے۔
واضح رہے کہ نوواک چوکووچ گزشتہ ہفتے ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے میلبرن پہنچے تھے۔ کورونا ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلوی حکومت نے ان کا ویزا کینسل کردیا تھا اور ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم سربین ٹینس سٹار نے عدالت میں فیصلہ چیلنج کیا جس کے بعد عدالت نے نہ صرف انہوں آسٹریلیا میں رہنے کی اجازت دے دی تھی بلکہ حکومت کو انہیں ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے باوجود دو دن پہلے آسٹریلوی امیگریشن وزیر یہ کہتے ہوئے نوواک جوکووچ کا ویزا کینسل کردیا تھا کہ ہم ایک شخص کے لیے اپنی کمیونٹی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔
آسٹریلوی امیگریشن وزیر کے فیصلے کے بعد نوواک جوکووچ نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا تھا جس نے عدالتی فیصلہ برقرار رکھا اور اب نوواک جوکووچ آسٹریلیا میں نہیں رہ سکیں گے ۔ٹینس سٹار 21 واں گرینڈ سلم جیتنے سے محروم رہیں گے۔