کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار شبیر جان کو بھارتی گانے 'منی بدنام ہوئی' پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔
حال ہی میں شبیر جان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اداکار کو ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی کی منا طارق کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے گانے "مُنّی بدنام" پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ شبیر جان بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے بے حد محظوظ ہو رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار شبیرجان کے ڈانس کو نامناسب قرار دیا اوراپنی عمر کا لحاظ رکھنے کا مشورہ دیا۔
خیال رہے کہ اداکار شبیر جان کا شمار پاکستان کے نامور سکرین آرٹسٹ میں ہوتا ہے اور وہ اب تک اپنے کیرئیر میں کئی بہترین ڈرامے کر چکے ہیں۔
اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں کئی دیگر نامور فنکار بھی شریک ہوئے، جبکہ اداکار شبیر جان بھی اپنی اہلیہ اداکارہ فریدہ شبیر کے ہمراہ تقریب کا حصہ تھے ۔