قوم عمران وائرس سے نجات کیلئے پی ڈی ایم کا ساتھ دے: حافظ حمداللہ

11:19 AM, 16 Jan, 2022

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔  ترجمان پی ڈی ایم حافظ  حمداللہ کہتے ہیں اومی کرون اور کروناوائرس سے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کے لئے جان لیواثابت ہورہاہے ۔ عمران نیازی خود تو آئی ایم ایف کا غلام ثابت ہوا،اب پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بھی  آئی ایم ایف کے غلامی میں دیدیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے خوشیاں تو کیا زندگی چھین لی۔ گھروں میں لوگ بے چین اور نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں ۔ یہ فیصلے عمران خان آئی ایم ایف کے حکم پر کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا کارندہ ہے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک کی خودمختاری بھی آئی ایم ایف کے حوالے کردی ۔ عمران نیازی خود تو آئی ایم ایف کا غلام ثابت ہوا ۔ اب اس نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بھی  آئی ایم ایف کے غلامی میں دیدیا۔

حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ اومی کرون اور کروناوائرس سے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کے لئے جان لیواثابت ہورہاہے  لہذا عمران وائرس سے نجات پانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے ۔ قوم پی ڈی ایم کی قیادت کے کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ دے تاکہ اس جان لیوا بیماری سے قوم نجات پاسکے۔ 

مزیدخبریں