کراچی میں ہر دوسرا شخص کورونا کا شکار، پی ایس ایل پر بھی خطرات کے بادل چھانے لگے

10:38 AM, 16 Jan, 2022

کراچی : کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 39 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے ۔شہر میں تقریباً ہر دوسرا شخص کورونا کا شکار ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیے گئے 6124 ٹیسٹ میں سے 2412 مثبت آئے۔ کورونا کیسز بڑھنے پر پی ایس ایل کے دوران سٹیڈیم میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس کی شرح میں تقریباً چار فیصد کا اضافہ  ہوا۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح یونہی بڑھتی رہی تو پی ایس ایل کے میچز تماشائیوں کے ساتھ کرانا مشکل ہوجائے گا اور تماشائیوں کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی لگانا پڑے گی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جس کے لیے کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ 

مزیدخبریں