ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں مشتبہ شخص نے راہب سمیت 4 افراد کو یرغمال بنا لیا۔ مشتبہ شخص نے عافیہ صدیقی سے ملاقات اور ان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کولیویل میں واقع عبادت گاہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ۔ مشتبہ شخص سے ایف بی آئی نے رابطہ کیا ہے ۔ مذاکرات کے بعد تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جو محفوظ ہیں اور انہیں ان کے خاندان کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کارروائی میں مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کو صورتحال سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی خاتون سائنسدان امریکی ریاست ٹیکساس ہی کی جیل میں بغیر کسی جرم کے 86 برس کی قید کاٹ رہی ہیں۔