پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ،خود کش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

08:02 PM, 16 Jan, 2021

اسلام آباد :پاکستان میں خود کش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ 'نور گل افغانستان میں بم دھماکے میں  مارا گیا،نورگل اسلام آباد ہائیکورٹ اور شاہ نورانی مزار پرحملوں کا منصوبہ ساز تھا،نور گل کالعدم جماعت الاحرار کے مالیاتی کمیشن کا سربراہ  تھا ،نور گل پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگرد ی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والا نور گل عرف مسلم یار پاکستان میں خود کش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا ،پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگرد ی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ،نور گل کالعدم جماعت الاحرار کے مالیاتی کمیشن کا سربراہ تھا ،بم دھماکے میں نائب امیر حاجی رشید عرف ماما ہلاک اور کمانڈر وحید گل شدید زخمی ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ خودکش حملہ ،شاہ نورانی مزار پر خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ تھا.

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں نائب امیر حاجی رشید عرف ماما ہلاک اور کمانڈر وحید گل شدید زخمی ہوا ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے آپسی جھگڑے کے باعث افغانستان میں گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں