پاکستان میں تاریخ کا منفرد اور انوکھا جنازہ

07:46 PM, 16 Jan, 2021

گوجرہ :گوجرہ میں مقامی تاجر کو بینڈ باجے کی گونج کے ساتھ دفنا دیا گیا،پاکستان کی تاریخ میں یہ انوکھا جنازہ ہے جس میں میت کو بینڈ باجے کیساتھ قبرستان لیجا یا گیا ۔

محلہ عبداللہ پور کے رہائشی محمد سردار مغل نے وصیت کی تھی کہ بینڈ باجے کی آواز کے ساتھ اسے سپردخاک کیا جائے،جنازہ میں میت پر پھول اور نوٹ بھی نچھاور کیے گئے ۔

وصیت پر عمل کرتے ہوئے لو احقین نے محمد سردار کو بینڈ باجے بجاتے ہوئے سپردخاک کیا، جنازہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں