لاہور: پاکستان کا موقف سچ ثابت ہوا اور بھارت ایک بار پھر بری طرح بے نقاب ہو گیا۔ پلوامہ اور بالاکوٹ حملے کا سچ سامنے آ گیا۔ پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگایا۔ نریندر مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر کھڑے ہو کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔ ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈئینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔
واٹس ایپ چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلی ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا۔ گواسوامی کو پتا تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونیوالا ہے بھارتی پروفیسر اشوک سوائین پہلے ہی پلوامہ کو ڈرامہ قرار دے چکے اور انہوں نے کہا تھا کہ مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو اس نے 2002 میں گجرات میں کیا۔ اشوک سوائن کے مطابق مودی نے ووٹ بٹورنے کیلئے پلوامہ ڈارمہ ہونے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے بارے میں بتایا تھا، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی رینٹنگ ایجنسی کے سی ای او کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئیں۔
ارنب گوسوامی کی لیک ہونے والی چیٹ کے مطابق اس بار پاکستان سے متعلق کوئی بڑا اقدام اٹھایا جائے گا، اس بار سڑائیک پہلے سے بھی بڑی ہوگی۔ بھارتی صحافی نے پلوامہ حملے میں 40 بھارتی فوجیوں کی موت پر خوشی کا اظہار کیا، اس حملے میں ہماری بہت بڑی جیت ہوئی ہے۔