لاہور :ایک اور این آر او تیار یا کھیل کچھ اور ہے ،سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن سے جدہ پرواز بڑھنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اہم ترین دورہ کرینگے جہاں وہ کچھ دن قیام بھی کر سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم ایک دفعہ پھر سعودی عرب کے اہم ترین دورے کیلئے روانہ ہونے والے ہیں ،ان کے قریبی ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں چند روز قیام کرینگے جہاں وہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرینگے ،اس کے علاوہ ممکنہ طورپر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہم ملاقات شاہ سلمان سے بھی متوقع ہے ،واضح رہے اس سے قبل شاہ سلمان نے نواز شریف کو سعودی عرب میں مستقل قیام کی پیشکش کی بھی کی تھی ،نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد بہت جلد ختم ہونے والی ہے جس کے بارے میں شیخ رشید نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ اس پاسپورٹ کی میعاد میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی ۔
حکومت پاکستان نواز شریف کے پاسپورٹ کو لے انہیں ٹف ٹائم دینے کی کوششوں میں ہے ،جبکہ حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بحیثیت ایک لیڈر اپنے مقدمات کا پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ،نواز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ان کی ملاقات محمد بن سلمان سے بھی متوقع ہے ،جہاں پاکستان کی سیاسی ،معاشی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،نواز شریف کو سعودی قیادت کی طرف سے پیغام مل چکا ہے کہ اگر وہ سعودی عرب میں مستقل قیام کرنا چاہتے ہیں تو سعودی عرب ان کا خیر مقدم کرے گا ۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ا س با ت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مشرف دو ر کی طرح ایک دفعہ پھر سعودی عرب سے کسی این آر او کی بازگشت سننے کو مل سکتی ہے ،جس کے بعد نواز شریف اپنے وطن واپس آ سکتے ہیں ۔