سی ڈی اے کی جانب سے چیمبرز گرائے جانے پر وکلا آپے سے باہر

01:28 PM, 16 Jan, 2021

اسلام آباد: سی ڈی اے  کی جانب سے  چیمبرز گرائے جانے پر وکلا آپے سے باہر ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وکلا گردی  کا ایک اور واقعہ  پیش آگیا ،سی ڈی اے  کی جانب سے  چیمبرز گرائے جانے پر وکلا آپے سے باہر ہوگئے۔
جنرل سیکرٹری   ایف ایٹ کچہری  ظفر کھوکھر کے ہمراہ وکلاۓ  کے گروپ نے تھانہ مارگلا  پر دھاوا بول دیا، اور تھانہ مارگلہ   کو آگ لگانے  ، جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو خطرناک نتائج کی  دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

ملزمان کا کہناتھا کہ کوئی پولیس اہلکار کچہری میں داخل ہوا تھا ،واپس نہیں آئے گا، اس موقع پر وکلا تھانے  میں پولیس اہلکاروں کو گالیاں  نکالتے رہے ۔


ایس ایچ او عاصم  زیدی وکلا کی منت سماجت کرتے رہے ،لیکن وکلاۓ بضد رہے،ان کا کہناتھاکہ  اگر سی ڈی اے ہمارے چیمبرز گرا رہی تھی تو پولیس نے کیوں نہیں روکا؟

مزیدخبریں