منی لانڈرنگ ریفرنس ،ایف بی آر نے شہباز شریف کا ٹیکس ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا

12:39 PM, 16 Jan, 2021

لاہور: منی لانڈرنگ ریفرنس ،ایف بی آر نے شہباز شریف کا ٹیکس ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت جاری ہے۔
اور ایف بی آر حکام نے شہباز شریف کا ٹیکس ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔


شہبازشریف نے عدالت کو بتایا 2010 میں ترکی کی کمپنی کو 420 ملین ڈالر میں ویسٹ مینجمنٹ کا ٹھیکہ دیا گیا ،  آفس کا خرچہ 400 ملین ڈالر بتایا گیا ، میں نے کوشش کرکے107 ملین ڈالر کم کروائے ۔


شہبازشریف نے عدالت میں دستاویزات پیش کر دیں ، کہا، انہوں نے قوم کی ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کی۔دوسری جانب  رمضان شوگر ملز ریفرنس میں دو گواہوں کے بیانات  بھی قلمبند کر لئے گئے،جس کے ساتھ ساتھ ملزمان کے وکیل نے گواہوں پر جرح بھی مکمل کرلی ہے ۔


عدالت نے نیب کے دیگر دو گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک  ملتوی کر دی، عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کو پیشی سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔


واضح رہے کہ کمرہ عدالت میں مریم نواز بھی موجود تھیں، جہاں انہوں نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز سے ملاقات کی، پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

مزیدخبریں