بھارت کی سفارتی محاذ پر بڑی رسوائی 

11:56 AM, 16 Jan, 2021

نئی دہلی : بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق انڈین ایکسپریس کے  نے لکھا ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں نے شرکت سے انکار کردیا ہےاور 55 سال میں پہلی مرتبہ کوئی بھی غیر ملکی صدر یا وزیراعظم یوم جمہوریہ میں شریک نہیں ہوگا۔ 

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے انکار کے بعد مودی سرکار نے یوم جمہوریہ پر کسی بھی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی کے طو رپر نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

مودی حکومت اپنی ناکامیوں اور اس بے عزتی کو چھپانے کے لیے عالمی وبا کو بہانہ بناکر اپنی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی دعوت کو ٹھکرا دیا ہے ۔

مزیدخبریں