نیویارک : امریکی کمپنی نے 221 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائیڈروجن الیکٹرک کار متعارف کروادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 'ہائپریئن -ایکس-پی -1' الیکٹرک کار میں بیٹری کی جگہ ہائیڈروجن ٹینک نصب کیا گیا ہے ۔ اس ہائیڈروجن ٹینک کی گنجائش 1 ہزار میل تک سفر کے لیے کافی ہے۔
سولر پینل کے ذریعے گاڑی میں موجود برقی آلات کو چلایا جاسکتا ہے۔ یہ گاڑی 2اشاریہ 2 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ کار اگلے سال کے اختتام تک مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کار اکیسویں صدی کی بہترین کار ثابت ہوگی ۔ ہائیڈروجن فیول الیکٹرک کی پیداوار شروع کردی جائیگی ۔