انڈونیشیا میں خطرناک زلزلے سے چالیس سے زائد افراد جان سے چلے گئے،

انڈونیشیا میں خطرناک زلزلے سے چالیس سے زائد افراد جان سے چلے گئے،

انڈونیشیا میں خطرناک زلزلے سے تین درجن  سے زائد افراد جان سے چلے گئے، کئی سو سے زائدکے زخمی  ہونے کی اطلاع۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے سے تقریباََ 40 سے زائد افراد ہلاک جبکہ آٹھ سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں جن میں کئی شدید زخمی ہیں اور انہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

زلزلے میں 15ہزار  افرا د بے گھر ہوئے ہیں ۔زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ انڈونیشیا کے صوبے سلاویسی میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔حکام نے آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کردیا۔ریسکیو حکام نے  لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔


حکام کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر اٹھارہ منٹ پر آیا تھا ، جس کا مرکز ممجو سے چھتیس کلو میٹر دور جنوب اور گہرائی اٹھارہ کلو میٹر تھی۔

انڈونیشیائی حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی  ہے ۔ زلزلے کی شدت اتنی تیزکی عمارتیں ہل گئی ، کئی عمارتیں گرنے کی اطلاعات ہیں ۔ 

انڈونیشیائی حکام کا مزید کہناتھاکہ زلزلے کی شدت کےباعث سونامی کا کوئی ؒخطرہ نہیں ہے ۔