ایرانی صدر حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ میں موجود یورپی افواج کو بڑی دھمکی دیدی

03:37 PM, 16 Jan, 2020

ایرانی صدر حسن روحانی نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود غیر ملکی افواج کو خطرے کا سامنا کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے بیرونی طاقتوں کو مخاطب کیا کہ وہ اپنی افواج مشرقِ وسطیٰ سے نکال لیں، وہ خبر کردار کرتے ہیں کہ اگر افواج خطے میں رہیں تو وہ خطرے میں آسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج امریکی فوج خطرے میں ہے، کل یورپی افواج بھی خطرے میں ہوسکتی ہیں۔

حسن روحانی نے جامع مشترکہ پلان کے متبادل کے طور پر ’ٹرمپ پلان‘ کی پیشکش کو بھی مسترد کیا اور اسے ایک عجیب پیشکش قرار دیتے ہوئے امریکی صدر پر وعدہ خلافی کرنے کا بھی الزام لگایا۔یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورنس جانسن نے امریکی صدر کو بہترین ڈیل میکر قرار دیا تھا اور ایرانی نیوکلیئر ڈیل کو ٹرمپ ڈیل سے تبدیل کرنے کا کہا تھا۔

مزیدخبریں