میتھیو موٹ ورلڈ کپ 2021ءتک کیلئے آسٹریلوی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

02:21 PM, 16 Jan, 2020

سڈنی:آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے قومی کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے میں توسیع کر دی ہے جس کے بعد وہ 2021 نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کے اختتام تک اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

میتھیو موٹ کا شمار آسٹریلیا کے ایلیٹ کوچز میں ہوتا ہے اور وہ 2015 سے اس عہدے پر فائزہیں۔ ان کی رہنمائی میں آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں مسلسل تین بار کامیابی حاصل کی، 2017ءورلڈ کپ کا سیمی فائنل اپنے نام کیا اور ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل 2018 بھی جیتا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم اس وقت ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں فارمیٹ میں پہلے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں