سینٹ جارج:پال سٹیرلنگ کی شاندار کار کر دگی کی بدولت آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 4 رنز سے شکست دیدی ،مین آف دی میچ قرار پانے والے پال سٹیرلنگ نے 47 گیندیں کھیل کر 8چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے ،میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 204 رنز بناسکی۔
سینٹ جارج کے مقام پر کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم کے کپتان اینڈی بلبیرنی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے آئرش ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں پر 208 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی کےلئے 209 رنز کا ہدف دیا.
اوپننگ بلے باز پال سٹیرلنگ نے 47 گیندیں کھیل کر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے، کیون اوبرائن 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ شیلڈن کوٹرل، خاری پیری اور براوو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
جواب میں میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 109 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بناسکی۔
ایون لیوس 53 کے ساتھ نمایاں رہے۔ آئرش باﺅلر جوش لٹل نے تین اور کریگ ینگ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ پال سٹیرلنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔