اسلام آباد : متنازعہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے اپنا پہلا ویڈیو سانگ نخرے باز شیئر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ سب اسے پسند کریں گے اور اس سے لطف اندوز ہوں گے۔
خاتون ریپر ایش چغتائی اور ارباز کے گانے کی ویڈیو میں صندل خٹک اور حریم شاہ جلوے بکھیر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کچھ متنازع ویڈیوز اور نامور شخصیات کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے اس وقت خبروں میں ہیں۔