آصف علی زرداری اور نواز شریف کاکرپشن کے باعث سیاسی کیریئر اختتام پذیر ہوچکا ،فواد چوہدری

10:31 AM, 16 Jan, 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی سیاسی اننگز ختم ہوگئی ہے اور بھاری کرپشن کے باعث ان دونوں رہنماﺅں کا سیاسی کیریئر اختتام پذیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی سیاست چلانے کے لئے اپنے خاندان کے ارکان سمیت مریم نواز اور بلاول بھٹو پر انحصار کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں موجودہ حکومتی سیٹ اپ کو ہلانے کی سکت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور کچھ دیگر ارکان کے تحفظات ہیں ان کے جائز تحفظات جلد دور کر دئےے جائیں گے۔

مزیدخبریں