(ن) لیگ کے دور میں نیب قوانین میں ترمیم نہ کر نا بڑی غلطی تھی، سلمان رفیق

(ن) لیگ کے دور میں نیب قوانین میں ترمیم نہ کر نا بڑی غلطی تھی، سلمان رفیق
کیپشن: فوٹو بشکریہ: سعد رفیق ٹوئیٹر اکاؤنٹ

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ  نیب نے واش روم کے علاوہ  ہر جگہ کمرے لگائے ہوئے ہیں,خواجہ سعد رفیق  سے نماز اور منہ ہاتھ دھونے کے وقت ملاقات ہوتی ہے .


تفصیلات کے مطابق ، خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ    پنجاب اسمبلی میں میرا آنا جمہوریت کی فتح ہے اس سے پنجاب اسمبلی کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔  نیب  حراست میں قرآن مجید کا مطالعہ کررہا ہوں جس سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ،(ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں نیب قوانین میں ترمیم نہ کر کے بڑی غلطی کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروڈکشن آرڈرز پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سلمان رفیق نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں میرا آنا جمہوریت کی جیت ہے اس سے پنجاب اسمبلی کی عزت میں بھی اضافہ ہوا ہے ،سب کو آج پتہ ہے کہ آج ہم کیوں اندر ہیں کیونکہ ہم صاف اور کھری بات کرتے ہیں ۔

 انہوں نے نیب قوانین پر تحفظات  کا اظہا ر کیا اور کہا کہ  90 دن کا ریمانڈ غیر ضروری ہے کیونکہ 90دن کے ریمانڈ کے اندر تمام فیصلے انوسٹی گیشن آفیسر پر منحصر ہو تے ہیں کہ وہ کیا چاہتا ہے ، نیب قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے ۔ خواجہ  سعد رفیق کےخلاف لوگوں سے بیان لینے کے لیے تھپڑ مارنے اور تشدد جیسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔