سام سنگ 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل گلیکسی ایس 10 ایکس مارچ میں متعارف کروائے گا

08:18 PM, 16 Jan, 2019

نیویارک:سام سنگ کا  5 جی نیٹ ورک ٹیکنالوجی کا حامل سمارٹ فون گلیکسی ایس 10 ایکس مارچ میں متعارف کروایا جائے گا ۔  

 ای ٹی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ،سام سنگ الیکٹرونکس نے پانچویں جنریشن کے 5 جی ماڈل کےسمارٹ فون کا نام گلیکسی ایس 10 ایکس فائنل کر لیا ہے جو  مارچ میں کو ریا میں لانچ کیا جائے گا  جبکہ گلیکسی ایس 10 اور ایس 10 پلس کو 8 مارچ کو ریلز کیا جائے گا۔ 

گلیکسی ایس 10 ایکس کی اہم خصوصیا ت یہ  ہیں کہ  سمارٹ فون  5 جی نیٹ ورک سپورٹڈ  ہو گا اس کے علاوہ اس کی  میگا کلاس خصوصیات میں فنگر پرنٹس سینسر ، 6 کیمرے اور ایک ٹیرا بائٹ انٹرنل میمری ہے ۔7۔6 انچ سپر امولڈ ڈسپلے، ایکسز 5100 چیپ سیٹ ، کواڈ  بیک کیمرہ اور فرنٹ ڈیول کیمرہ لینز اور  5000 ایم اے ایچ بیٹری ، 10 جی بی ریم ہے۔ 

ٹیکنالوجی ترقی کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس  تک پہنچ چکی جس کا استعمال اب شروع ہو چکا ہے، گلیکسی ایس 10 ایکس میں اس کا  پہلی دفعہ استعمال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس میں 4 جنریشن کے بھی کافی فیچرز استعمال ہو ئے ہیں ۔

 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل یہ فون ایس  10 ایکس 29 مارچ کو مارکیٹ میں دستیاب ہو گا ۔ اس کی قیمت 1424 ڈالرز سے 1602 ڈالرز تک متوقع ہے ۔  

مزیدخبریں