لاہور : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کاق لیگ میں فارورڈ بلاک کے بیان پر مونس الہی کی ٹویٹ کے بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کاردعمل بھی سامنے آگیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کاکہناہےکہ ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ ذاتیات پر حملوں کے بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔ہماری پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ملک کے بہترین مفاد اور بحرانوں کے حل کیلئے کیا ۔فواد چودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور معذرت کر لی ہے۔
فواد چورہدری کے بیان پر مونس الہی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنماؤں کو ڈسپلن میں رکھیں اور پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ کل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے ٹی وی شو میں مسلم لیگ (ق) میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بیان دیا گیا۔جس پر بعد میں انہوں نے معذرت کر لی تھی کہ مسلم لیگ ق کی بجائے انہوں نے مسلم لیگ ن کہنا تھا ۔