پی ایس ایل کے پروڈکشن رائٹس بھارتی کمپنی آئی ایم جی آر کو دیدیئے گئے

پی ایس ایل کے پروڈکشن رائٹس بھارتی کمپنی آئی ایم جی آر کو دیدیئے گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پروڈکشن رائٹس بھارتی کمپنی آئی ایم جی آر کے حوالے کر دیے گئے ۔بھارتی اخبار کے مطابق آئی پی ایل کی 10 سال تک پروڈکشن کرنے والی کمپنی آئی ایم جی آر اس بار پی ایس ایل کیلئے بھی کام کرے گی ۔

آئی پی ایل پی ایس ایل کا جادو صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے ،پی ایس ایل کی مقبولیت ہر سال کی طرح اس سال بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،جہاں بھارت کی معروف کمپنی جو آئی پی ایل کیلئے کام کرتی تھی اس دفعہ پی ایس ایل 4کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے گی ۔


 

پاکستان سپر لیگ کے پروڈکشن رائٹس بھارتی کمپنی کے حوالے کرنے کے انکشاف نے ہر طرف تھر تھلی مچا رکھی ہے ،تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پی ایس ایل کے پروڈکشن رائٹس ایک بھارتی کمپنی کو دیدئیے گئے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق اگرچہ فریقین کی جانب سے معاہدے کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تصدیق کی ہے کہ حقوق آئی ایم جی آر نامی کمپنی کو ملے ہیں۔خیال رہے کہ اس کمپنی نے ابتدائی 10 سال تک آئی پی ایل کے پروڈکشن معاملات بھی سنبھالے تھے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کا عملہ پہلے ہی پاکستان پہنچ کر تیاریوں کا آغاز کرچکا ہے۔