ممبئی:بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک جن کے ہاں ہال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کا نام اذہان رکھا گیا ہے ، ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ پبلک مقام پر اپنے بیٹے کے ساتھ جلوہ افروز ہوئی ہیں ۔
ثانیہ مراز نے اپنے بیٹے اذہان کو مکی مائوس کا لباس ملبوس کرا رکھا تھا ، سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے کی تصاویر پر مداحوں کی بڑی تعداد پسندیدگی کا اظہار کیا ۔