واٹس ایپ نے آواز سے ٹیکسٹ لکھنے کا نیا فیچرمتعارف کروادیا

واٹس ایپ نے آواز سے ٹیکسٹ لکھنے کا نیا فیچرمتعارف کروادیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: واٹس ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ

لند ن :سوشل میڈیا کی مشہور ترین ایپ ، واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے آواز  سے ٹیکسٹ میسج لکھنے کا نیا  فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔  

سماجی رابطے کی چیٹ ایپ ، واٹس ایپ پر اب میسج لکھنے کی ضرورت نہیں ہے ، کمپنی نے صارفین کی سہولت کے لیے آواز سے ٹیکسٹ لکھنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس سے صارفین ایپ میں  وائس کے ذریعے میسج ٹیکسٹ میسج  لکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر کے لیے ایپ میں  ایک نئے مائک آئکن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس نئے  فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ صارفین کو مائک آئیکن کو ٹیپ کر کے رکھنا ہو گا  جو کِی بورڈ کے اوپر کی سائیڈ پر موجود ہے، وہاں میسج جس  دوسرے صارف کو بھیجنا ہو سینڈ ہو جائے گا  جبکہ آئی او ایس (آئی فون )صارفین کے لیے یہ آپشن کی بورڈ کے نیچے رائٹ  سائیڈ پر موجود ہے،  نیا متعارف  کردہ  فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے استعمال کے لیے اب دستیاب ہے ۔

یاد رہے کہ یہ کوئی نیا فیچرز نہیں جو  واٹس ایپ نے متعارف کروایا ہے اس سے پہلے سمارٹ فونز  میں گوگل اسسٹنٹ اور سیری کا آپشن  موجو د تھا ، واٹس ایپ کے اس نئے فیچرسے خلیجی ممالک میں روزگار  کے سلسلے میں گئے پاکستانی کی بڑی مشکل حل ہو جائے گی جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے ۔