الیکشن کمیشن نے 332اراکین سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی

الیکشن کمیشن نے 332اراکین سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی
کیپشن: فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے 332اراکین سینٹ اورقومی وصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔


وزیراطلاعات فواد چوہدری ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رکنیت معطل ہو گئی ۔وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اور وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے ۔احسن اقبال ،علی اعوان اور غلام بی بی بھروانہ نے بھی تفصیلات نہیں دی تھیں۔بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اور وزیرصحت عامرمحمود کیانی کی رکنیت بھی معطل ہوئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 332 اراکین میں سے قومی اسمبلی کے 72 ، سینیٹ کے 20 ، پنجاب اسمبلی کے 115 ، سندھ اسمبلی 52 ، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 54 اور  بلوچستان اسمبلی کے 19 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔