جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم پورٹ الزبتھ پہنچ گئی

05:30 PM, 16 Jan, 2019

پورٹ الزبتھ : ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لینے کیلئے قومیون ڈے  ٹیم پورٹ الزبتھ پہنچ گئی ۔جہاں پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا ۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری کو ہو گا جس کیلئے قومی ٹیم آج پورٹ الزبتھ میں آرام کرنے کے بعد کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی ۔

ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے کھلڑی جو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بن پائے وہ وطن واپس آ ئے ہیں جبکہ ون ڈے سیریز میں شامل کھلاڑیوں نے ٹیم کو جوائن کر لیا ۔ ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، بابر اعظم ، شان مسعود ، فخر زمان ،  شعیب ملک ،محمد حفیظ ، حسین طلعت ، عماد وسیم ، فہیم اشرف ، شاداب خان ، محمد عامر ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ،عثمان شنواری اور محمد رضوان شامل ہیں ۔

مزیدخبریں