بیجنگ : چین کو مستقبل قریب میں بڑے خطرے کا سامنا ، 2020 تک دو کروڑ سے زائد تکنیکی ملازمین کی کمی ہو جائے گی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کو مستقبل قریب میں ملازمین کی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، 2020 تک دو کروڑ کے زائد تکنیکی ملازمین کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے ووکیشنل سکولز میں طلبا کی بڑی تعداد کو داخلے دیئے جا رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں کوشش ہے کہ طلبا کی بڑی تعداد کو ووکیشنل سکولز کی طرف مائل کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی ملازمین کی اکثریت بلیو کالر ملازمت کو پسند نہیں کرتی اور زیادہ تر دیگر ملازمتوں میں پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔