حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں، اختر مینگل

03:13 PM, 16 Jan, 2019

کراچی: میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو ہم حکومت کے ساتھ چلیں گے۔ وفاقی حکومت سے ہمارے 6 نکات پر صدارتی الیکشن اور صوبائی انتخابات پر 9 نکات پر بات چیت ہوئی تاہم ہماری جو بات ہوئی تھی اس پر ہمارے تحفظات ہیں۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم آزاد بنچوں پر بیٹھے ہیں جو اچھی بات ہو گی ہم ساتھ دیں گے اور وفاق سے جو ہماری بات ہوئی تھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوا تاہم ہر غلط کام پر مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرادری کی ملاقاتیں اچھی بات ہے اور ایسی ملاقاتوں سے سیاسی استحکام ملے گا۔

مزیدخبریں