بریگزٹ ڈیل، بچے کی پیدائش کے روز ٹیولپ صدیق نے مخالفت میں ووٹ ڈالا

بریگزٹ ڈیل، بچے کی پیدائش کے روز ٹیولپ صدیق نے مخالفت میں ووٹ ڈالا
کیپشن: ڈاکٹروں نے منگل کی بجائے جمعرات کو آپریشن کرنے کی ٹیولپ صدیق کی درخواست قبول کر لی ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر برطانیہ کی لیبر رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق نے بچے کی پیدائش کا آپریشن التواء میں ڈال کر ٹیولپ صدیق ووٹ ڈالنے کے لیے وہیل چیئر پر آئیں۔

ٹیولپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل کے خلاف ووٹ ڈالا ہے اور اس اقدام پر لیبر اراکین پارلیمنٹ نے انہیں سراہا ہے۔

اس ضمن میں ہر ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس کی وجہ سے اپوزیشن رکن ٹیولپ صدیق نے حاملہ ہونے کے باوجود اپنے بچے کی دنیا میں آمد 2 دن کیلئے مؤخر کی۔

ڈاکٹروں نے منگل کی بجائے جمعرات کو آپریشن کرنے کی ٹیولپ صدیق کی درخواست قبول کر لی ہے۔

خیال رہے کہ حاملہ لیبر رکن ٹیولپ صدیق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ہیں۔