نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع ایک ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی سمیت 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس چیف کے مطابق عمارت میں موجود لوگوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔ عمارت کی سات منزلوں میں سے چھ کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔
حملہ آوروں نے سہ پہر دارالحکومت نیروبی کے ہوٹل کے گیٹ پر دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہو گئے۔
دھماکوں سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور ہوٹل میں غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں جہاں سیکڑوں افراد کام کرتے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔ آخری اطلاعات تک سیکیورٹی فورسز عمارت کو کلیئر کرانے کی کوششیں کر رہی تھیں۔