ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی حجاب میں ملبوس تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔تاہم انہوں نے حجاب شوقیہ نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لیے کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ان دنوں فلم ”گ±لی بوائے“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔عالیہ کے ساتھ رنویر سنگھ بھی بالکل منفرد روپ میں نظرآرہے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے ٹوئٹ کے ذریعے فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن کا تجربہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت ہی خاص ہے۔”گلی بوائے “کی ہدایت کاری معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہے جب کہ فلم کی کہانی ممبئی کے ریپ اسٹار ڈیوائن اور نائزی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔
....
...
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
عالیہ بھٹ کی حجاب میں ملبوس تصاویر وائرل
11:34 PM, 16 Jan, 2018