ہریتک روشن نے دنیا کے پرکشش اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

11:31 PM, 16 Jan, 2018


ممبئی:بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتک روشن نے دنیا کے پرکشش اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔


ورلڈ ٹاپ موسٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ 10 پرکشش اداکاروں کے درمیان مقابلہ کرایا گیا جس میں ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے 2 اداکاروں کے نام شامل تھے جب کہ ٹاپ 5 میں ہالی ووڈ کے 3 اور بالی ووڈ کے دو اداکاروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا اور ٹاپ 5 اداکاروں کی فہرست میں ہریتھک روشن نے ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں سمیت سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے پرکشش ترین اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر بالی ووڈ کے سپر سٹار ہریتک روشن ، دوسرے نمبر پر روبرٹ پٹنسن، تیسرے نمبر پر گارڈ فرے گاؤ، چوتھے نمبر پر کرس عیون اور پانچویں نمبر پر سلمان خان پرکشش اداکار کے طور پر شامل رہے۔

مزیدخبریں