بھارت میں مریضہ کو 3 دن پیدل چل کر چارپائی پر ہسپتال لایا گیا

10:42 PM, 16 Jan, 2018


چھتیس گڑھ: بھارت میں مریضہ کو 3دن پیدل چل کر چارپائی پر ہسپتال لایا گیا۔


تفصیلات کے مطابق نرائن پور کے گرام گورکل گاوں کی رہنے والی ماہاری کے گاوں سے نرائن پور 70،80کلومیٹر دور ہے جہاں آمدورفت کا کوئی انتظام نہیں ۔وہاں سے مریضہ کو اسپتال لے جانا محال تھا ۔گھروالوں نے مریضہ کو چارپائی پر گڈ چرولی ضلع کے بھامر گڑھ تحصیل کے لاہر ی صحت مرکز لانے کا فیصلہ کیا۔
ماہاری کو گھر کے 6افراد لیکر ہسپتال کیلئے نکلے۔ راستے میں 3جگہ قیام کیا۔ بالآخر 3دن مسلسل پیدل چل کر خاتون مریضہ کو لاہری اسپتال پہنچایا ۔ ابتدائی معائنے کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعے بھامر گڑھ منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں