جدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفندر یار ولی نے کہا ہے کہ میں نہیں کہتا نواز شریف فرشتہ ہے مگر یہ بھی انصاف نہیں تمام ادارے ایک آدمی کے پیچھے لگے ہوں‘ عمران بھی سیاست کرنا چاہتا ہے اسے خود نہیں پتہ کہ کہنا کیا ہے روز ایک نئی کہانی لیکر آتا ہے سیاست میں ناچ گا نا لاکر سیاست کو غیر سنجیدہ کردیا ہے‘عمران خان کرپشن کا شور مچاتا ہے سب سے بڑی کرپشن اسکی صوبائی حکومت کررہی ہے‘حکومت کو آئینی مدت پوری کر نی چاہیے اور عام انتخابات وقت پر ہونے چاہیے سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے ۔
ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اسفندر یار ولی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف باچا خان کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے ‘ افغانستان کی جنگ میں کود کر پاکستان نے اپنا نقصان کیا اسے اسلام کی جنگ کہہ کر لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا جبکہ ہم نے کہاکہ یہ امریکہ اور روس کی جنگ ہے آج بھی افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں اسلام کا کوئی تعلق نہیں۔
اسفندر یار نے طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سا مذہب میں ہے جہاں خواتین کی عصمت لوٹی جائے‘ عمران بھی سیاست کرنا چاہتا ہے اسے خود نہیں پتہ کہ کہنا کیا ہے روز ایک نئی کہانی لیکر آتا ہے سیاست میں ناچ گا نا لاکر سیاست کو غیر سنجیدہ کردیامجھے نہیں پتہ وہ کیا تبدیلی لا رہا ہے اس نے صوبے میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا ہے کرپشن کا شور مچاتا ہے سب سے بڑی کرپشن اسکی صوبائی حکومت کررہی ہے۔