اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کے فروغ اور بہتری کیلئے نصاب تعلیم میں یکسانیت ضروری ہے، طلبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم کے حصول پر سخت محنت کریں، ملکی تعمیر و ترقی کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیرہے، حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کا مقصد بہتر معاشروں کی تشکیل ہے، تعلیم، صحت، بجلی اور گیس فراہمی، روزگار کے مواقع بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے، مستقبل کی تعمیر اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے، تعلیمی معیار کے فروغ اور بہتری کیلئے نصاب تعلیم میں یکسانیت ضروری ہے، ملکی تعمیر و ترقی کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے، طلبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم کے حصول پر سخت محنت کریں، باصلاحیت نوجوان مستقبل کے اہداف کے حصول کی امید ہیں، حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے پوری تندہی سے کام کررہی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی طلبہ کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، سی پیک منصوبے کے تحت توانائی اور روڈ انفراسٹرکچر پر توجہ دی جا رہی ہے، سی پیک منصوبے کے تحت صنعتی شعبے پر بھی بھرپور توجہ مرکوز ہے، جمہوری معاشروں میں حکومتیں عوام کے ووٹ سے برسراقتدار آتی ہیں، ملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال ہونا چاہیے، انتخابات میں عوام کے فیصلوں سے ہی ملک و قوم کا مستقبل تشکیل پاتا ہے۔