سونم کپور اپنی شادی کا سوال سن کر غصے میں آگئیں

09:45 PM, 16 Jan, 2018

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور اپنے شادی سے متعلق میڈیا کے سوال پر بھڑک اٹھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور سے جب ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو جواب دینے کے بجائے الٹا سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں صرف اداکاراو¿ں سے ہمیشہ ان کی نجی زندگی کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے۔ کوئی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے شادی کے متعلق سوال کیوں نہیں کرتا؟
انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ میری نجی زندگی میں مداخلت کرے، میری زندگی کا یہ حصہ صرف میرے کنٹرول میں ہے آپ مجھ سے میرے بارے میں بات کرسکتے ہیں اور میں اپنے بارے میں بتانے کے لیے تیار بھی ہوں لیکن اگر میرے ساتھ کسی اور شخص کی نجی زندگی کے بارے میں بات کی جائے گی تو اس کی عزت کا خیال کرتے ہوئے میں اس شخص کے بارے میں بات نہیں کروں گی۔ کسی کی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے کے لیے اس کی اجازت لینی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سونم کپور اپنے قریبی دوست آنند آہوجا سے شادی کررہی ہیں۔ پہلے تو ان خبروں پر سونم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں ، لیکن اداکارہ کے اس رد عمل کے بعد ان خبروں کے سچ ہونے کا پتا چلتا ہے۔

مزیدخبریں