ودیا بالن کے جسمانی خدوخال پر بھارتی فلمساز کی تنقید

09:21 PM, 16 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

ممبئی :ملایم فلموں کے ڈائریکٹر کمال نے اپنی فلم میں ودیا بالن کی جانب سے کام کرنے کے انکار کے ایک سال بعد کہا ہے کہ اچھا ہوا   کہ اداکارہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔60 سالہ کمال نے ودیا بالن کو ملایم بائیوگرافی فلم ’آمی‘ میں کام کرنے کے لئے پیشکش کی تھی جو ملایم شاعرہ و لکھاری کمالا سریا داس کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

ڈائریکٹر کمال نے ودیا بالن کے حوالے سے متنازع بیان دیتے ہوئے ان کی اداکاری و جسمانی خدو خال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بات پر خدا کا شکر ادا کیا کہ ودیا بالن نے فلم میں شاعرہ کا کردار ادا کرنے سے انکار کیا۔فلم ڈائریکٹر نے وضاحت کی کہ ودیا بالن بولڈ اداکارہ ہیں، اوراگر وہ فلم میں کمالا سریا داس کا کردارکرتیں تو فلم انتہائی بولڈ لگتی۔

ڈائریکٹر کے ایسے بیان پر تاحال ودیا بالن کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، تاہم وہ پہلے ہی کہ چکی ہیں کہ انہیں بھاری بھر کم ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں