لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کل عمران خان اور آصف زرداری کے ہمراہ ایک کنٹینر سے خطاب کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کل کا احتجاج ایک ہی کینٹینر پر ہوگا اور عمران خان و آصف زرداری ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کو ہر صورت گھر جانا ہوگا ہم نے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس کا اعلان کل کیا جائے گا، کل ایک ہی کینٹینر میں رہ کر احتجاج کیا جائے گا جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین توڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، ہم اس وقت ایک ہی ایجنڈے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر چل رہے ہیں، ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کی تحریک ہے، ہم حکمرانوں سے استعفے نہیں مانگ رہے انہیں خود استعفے دینے ہوں گے، کل جو ہوگا وہ قوم دیکھ لے گی۔